Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین کی سراج الحق، شاہ محمود قریشی اور راجہ ناصر عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت

چودھری شجاعت حسین کی سراج الحق، شاہ محمود قریشی اور راجہ ناصر عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت

پی ٹی آئی کے رہنما کی مجوزہ ٹی او آرز اور اپوزیشن کانفرنس پر مشاورت، امیر جماعت اسلامی سے اسلام آباد میں ملاقات ہو گی

لاہور(12جولائی2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنما شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے چودھری شجاعت حسین کو ٹیلیفون کر کے پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کیلئے مجوزہ ٹی او آرز کے بارے میں مشاورت کی جبکہ انہوں نے متوقع آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو چودھری شجاعت حسین نے کراچی میں فون کر کے عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں میں آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی فون کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کے اتنے طویل دھرنا کے باوجود حکومت ان کے مطالبات و مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جو کہ افسوسناک ہے۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *