Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم اور متفقہ ایجنڈا ضروری ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مشاہد حسین سے سراج الحق کی ملاقات

اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم اور متفقہ ایجنڈا ضروری ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مشاہد حسین سے سراج الحق کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی، الیکشن کمیشن اور پانامہ لیکس کے ایشوز پر بھی بات ہو گی

اسلام آباد/لاہور(21جولائی2016) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کی جو مسلم لیگی قائدین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ سینیٹر سراج الحق نے چودھری شجاعت حسین کو 27جولائی کو مسئلہ کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ کانفرنس میں چونکہ تمام اپوزیشن جماعتیں موجود ہوں گی اس لیے مسئلہ کشمیر کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کیلئے ٹی او آرز کے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم اور متفقہ ایجنڈا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جماعتوں کو آگے آنا چاہئے جو واقعی اپوزیشن جماعتیں ہیں اگر اپوزیشن ایک ایجنڈا اور ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق نہیں ہو گی تو وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے گی اس لیے انہیں مستقبل کا لائحہ عمل مل کر طے کرنا ہو گا اسی طرح الیکشن کمیشن میں اگر ایماندار، دیانتدار اور غیرجانبدار شخصیات شامل نہیں ہوں گی تو آئندہ انتخابات کے صاف و شفاف ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

Photo CSH 01 {July21-16}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *