چودھری پرویزالٰہی نے حاجی لیاقت خان گوندل کو نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب مقرر کر دیا
July 23, 2016
Featured, News, Urdu News
571 Views
لاہور(23جولائی2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے حاجی لیاقت خان گوندل آف گڑھ قائم کو نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب مقرر کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے امید ظاہر کی کہ حاجی لیاقت خان گوندل اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کریں گے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کیلئے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
