چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد
July 29, 2016
Featured, News, Pictures, Urdu News
502 Views
پارٹی مفادات سے بالاتر رہنے پر بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
لاہور/اسلام آباد(29جولائی2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی وزارت اعلیٰ سیدمراد علی شاہ کیلئے اس حوالے سے بھی بڑا اعزاز ہے کہ ان کے والد محترم سید عبداللہ شاہ بھی وزیراعلیٰ سندھ رہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مراد علی شاہ عوام کو درپیش مسائل باالخصوص امن و امان کو بہتر بنانے کو اوّلیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نئے وزیراعلیٰ نے پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دئیے تو ہماری جماعت ان کا بھرپور ساتھ دے گی بصورت دیگر اپنی پرانی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے عوامی مسائل و مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔

