چودھری انور علی چیمہ کی پاکستان اور اپنے علاقہ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
July 31, 2016
Featured, News, Urdu News
608 Views
چودھری وجاہت حسین، شفاعت حسین، کامل آغا، طارق چیمہ، ظہیرالدین، بشارت راجہ، مونس الٰہی، شافع حسین اور دیگر رہنماؤں کا بھی اظہار تعزیت
لاہور(31جولائی2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین، مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین، سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ ایم این اے، چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ اور دیگر رہنماؤں نے بزرگ مسلم لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر چودھری انور علی چیمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے مرحوم کے صاحبزادے عامر سلطان چیمہ ایم این اے اور پوری فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما کی حیثیت سے مرحوم چودھری انور علی چیمہ نے نہ صرف ملک و قوم بلکہ سرگودھا کے عوام کیلئے جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رہیں گی، وہ مسلم لیگ کا گرانقدر اثاثہ تھے اور ان کی عوامی خدمات دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ وہ نہایت محب وطن، بالغ نظر اور زیرک سیاسی رہنما تھے اور غریب و عام آدمی کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیتے تھے، یہی وجہ ہے کہ عوام نے انہیں اور ان کے صاحبزادے عامر سلطان چیمہ کو کئی بار اپنی نمائندگی کیلئے منتخب کیا۔
