Tuesday , May 30 2023
Breaking News
Home / Featured / سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی روحیں ’’قصاص، قصاص‘‘ پکار رہی ہیں: پاکستان مسلم لیگ

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی روحیں ’’قصاص، قصاص‘‘ پکار رہی ہیں: پاکستان مسلم لیگ

کامل علی آغا، چودھری ظہیرالدین، خدیجہ عمر فاروقی اور میاں منیر کی قیادت میں عوامی تحریک کی ریلی میں بھرپور شرکت

لاہور(06اگست2016) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں و کارکنوں نے لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں اور دھرنوں میں بھرپور شرکت کی۔ اسلام آباد میں شرکاء کی قیادت محمد بشارت راجہ کر رہے تھے۔ لاہور میں سینیٹر کامل آغا، چودھری ظہیرالدین، خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے اور میاں منیر کی قیادت میں مسلم لیگ ہاؤس سے پاکستان مسلم لیگ کی ریلی عوامی تحریک کی مرکزی ریلی اور دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچی جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ ریلی کے شرکاء پرجوش نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری ظہیرالدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی روحیں دو سال سے قصاص، قصاص پکار رہی ہیں، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی جرأت مندانہ قیادت میں پاکستان مسلم لیگ 17 جون 2014ء سے قدم بقدم پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے قصاص اور زخمیوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد میں بھرپور شرکت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے ذمہ داران اور قاتل جو مرضی کر لیں انہیں اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا، انصاف ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مظلوم اور مجبور کا ساتھ دینا ہماری جماعت کی بنیادی پالیسی ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کا ساتھ ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ریلی میں پاکستان مسلم لیگ کے ناصر رمضان گجر، سہیل سرفراز چیمہ، شیخ عمر حیات، آمنہ الفت، ماجدہ زیدی، عمر شیخ، سجاد بلوچ، چودھری زاہد، چودھری اعجاز، زیبا احسان، کنول نسیم، صائمہ گل اپنے اپنے شعبوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ شریک تھے جبکہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مقامی مسلم لیگی قائدین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے۔

Photo PML 01 {Aug06-16}

Photo PML 02 {Aug06-16}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *