سانحہ کوئٹہ: وکلاء، صحافیوں اور شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں: چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا اظہار رنج و غم
August 8, 2016
Featured, News, Urdu News
393 Views
لاہور(08اگست2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کوئٹہ بم دھماکہ میں وکلاء، صحافیوں اور شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں جاں بحق اور زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بدترین اور سفاکانہ دہشت گردی کے اس واقعہ کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قانون دانوں، میڈیا اور متاثرہ عام شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو تو جنگ کے دوران دشمن بھی نشانہ نہیں بناتا لیکن کوئٹہ میں ہسپتال کے علاوہ وکلاء برادری اور ان کے رہنماؤں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سانحہ کے پیچھے کارفرما بیرونی ہاتھ اور دشمن ملک کو ضرور بے نقاب کیا جائے گا۔