چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، ریاض اصغر چودھری اور مونس الٰہی کا ملکوال کے وکلا کی گاڑی کو حادثہ پر اظہار رنج و غم
August 10, 2016
Featured, News, Urdu News
572 Views
لاہور(10اگست2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سابق ضلع ناظم منڈی بہاؤالدین ریاض اصغر چودھری اور مونس الٰہی ایم پی اے نے تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین کے وکلا کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ناران چلاس روڈ پر اس ٹریفک حادثہ میں تین سینئر وکلا فیض احمد، ارشد مجاہد اور محمد وقاص جاں بحق جبکہ 14 وکلا زخمی ہو گئے تھے۔ مسلم لیگی قائدین نے رخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاں بحق ہونیوالوں کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور جاں بحق وکلا کے درجات بلند کرے۔
