آزادی صحافت کی بات کرنے والوں کا عمل اس کے برعکس ہے: چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی
August 11, 2016
Featured, News, Urdu News
570 Views
ڈاکٹر شاہد مسعود پر پابندی سے نوازشریف کی جمہوریت اور صحافیوں سے دشمنی بے نقاب ہو گئی
لاہور(11اگست2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کی بات کرنے والوں کا عمل اس کے برعکس ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود پر پابندی سے نوازشریف کی نام نہاد جمہوریت اور آزادی صحافت بے نقاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ویسے تو یہ ملک میں آزاد صحافت کی بات کرتے ہیں لیکن ان کا ہر عمل آزادی صحافت کے منافی ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے اور وہ نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے صحافتی فرائض سرانجام دیتے ہیں، ان پر پابندی نے نوازشریف کی صحافیوں اور آزاد صحافت کے ساتھ دشمنی بے نقاب کر دی ہے۔
