Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / شہداء پاکستان کے مقدس خون سے وفا کا عہد کیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

شہداء پاکستان کے مقدس خون سے وفا کا عہد کیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

پاکستان سے ہی ہم سب کی شناخت ہے، حکمران ’’نیپ‘‘ پر عملدرآمد کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں: یوم آزادی پر پیغامات

لاہور(13اگست2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کی شناخت ہے ہم سب کا فرض ہے کہ مادرِ وطن کا حق ادا کریں، بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے فرمان اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی داخلی و خارجی سلامتی کیلئے نسلی، علاقائی اور فرقہ وارانہ اختلافات و تعصبات ختم کر دیں، قیام پاکستان اور پاک سرزمین کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی عظیم قربانی دینے والے شہداء کے مقدس خون سے وفا کا عہد کریں اور قومی یکجہتی و ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغامات تہنیت میں انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے باعث ہم سب کے دل بوجھل ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کے عوام، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی گراں قدر قربانیوں کے باعث ہم آج ایک آزاد قوم اور ملک کی حیثیت سے یہ دن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے حالات پر ہر کسی کو تشویش ہے اسے سنگین خطرات، مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں جن پر قابو پانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ بداَمنی، لاقانونیت، بیروزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کامیاب ضرب عضب پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ’’نیپ‘‘ پر فوری اور مکمل عملدرآمد کیلئے حکمرانوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے ہمیں ذاتی، گروہی اور جماعتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دینا ہو گی اور اس خطہ ارض کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے پوری ایمانداری اور تن دہی سے اپنا اپنا کام کرنا ہو گا۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *