چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی فلمسٹار راشد محمود کو مبارکباد
August 16, 2016
Featured, News, Urdu News
584 Views
لاہور(16اگست2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے ملک کے معروف فلمسٹار راشد محمود کو تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد محمود 50 سال سے ریڈیو، ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں جو ان کیلئے ہی نہیں بلکہ فنکار برادری کیلئے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں۔
