چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی اے آر وائی اور دیگر میڈیا ہاؤسز پر حملے کی مذمت
August 22, 2016
Featured, News, Urdu News
496 Views
صحافیوں، میڈیا ورکرز کے جان و مال اور دفاتر کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جو بہرحال پوری کرنی چاہئے
لاہور(22اگست2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کراچی میں اے آر وائی اور دیگر میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ منفرد اور نہایت افسوسناک واقعہ ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو اس طرح نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں، میڈیا ورکرز کے جان و مال اور ٹی وی و اخبارات کے دفاتر کی حفاظت حکمرانوں کا فرض ہے جو بہرحال پوری کرنا چاہئے، اس سلسلہ میں کسی کوتاہی یا سستی کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے اور کسی بھی ایسی صورتحال میں فوری اور مؤثر ایکشن لینا چاہئے۔
