پاکستان مسلم لیگ لاہور ریلی میں شامل ہو گی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات
August 29, 2016
Featured, News, Pictures, Urdu News
422 Views
عمران خان کے مسلم لیگی قائدین کو ٹیلیفون کے بعد جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان اور سبطین خان نے ریلی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی
لاہور(29اگست2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے رات یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سینئر رہنما جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان اور سبطین خان شامل تھے جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کو 3 ستمبر کی ریلی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی جس کے بعد اس وفد نے ملاقات کی اور ریلی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرنے کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

