چودھری پرویزالٰہی کا میاں پرویزاختر پگانوالہ کے بھائی اور ڈاکٹر انصر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار رنج و غم اور فاتحہ خوانی
August 30, 2016
Featured, News, Pictures, Urdu News
482 Views
لاہور/گجرات (30اگست2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی گذشتہ روز چیئرمین میاں پرویز اختر پگانوالہ کے گھر گئے اور ان کے بھائی میاں وسیم اختر پگانوالہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ دریں اثناء وہ ڈاکٹر انصر کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر چیئرمین چودھری محمد اقبال آف سوک کلاں، چودھری مظہر نت سابق ناظم، چودھری محمد اصغر تیل والے سابق ناظم، مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری زاہد عباس بھٹی، مسلم لیگ کے سٹی گجرات کے صدر چودھری حسنین اصغر، چودھری عمران گورالہ، مرکزی انجمن تاجران گجرات کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر، ارشد وحید بٹ، امتیاز راٹھور، دلاور خان، عالمگیر بوبی پہلوان، قاضی خالد سیف اللہ، مہر ارشد بانی 61 گروپ و دیگر بھی موجود تھے۔
