Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / حکومت اپنا جواز کھو چکی، اپوزیشن فائنل راؤنڈ کیلئے متحد ہو: چودھری شجاعت حسین

حکومت اپنا جواز کھو چکی، اپوزیشن فائنل راؤنڈ کیلئے متحد ہو: چودھری شجاعت حسین

قومی سلامتی، کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکمران اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، ملک دشمنی بیرونی قوتوں سے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے

لاہور(09ستمبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی سلامتی، کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے فرائض میں ناکامی کے باعث حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے، اپوزیشن کیلئے یہ فائنل راؤنڈ ہے جس کیلئے اسے متحد اور یکجا ہونا چاہئے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں تو اِن ہاؤس تبدیلی ممکن ہے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کرپشن کے اتنے واضح الزامات کے باوجود احتساب کا راستہ روکنے کیلئے حکومت جو تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے اور جس طرح وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں اور زخمیوں کے خون ناحق کے ذمہ داروں اور قاتلوں کو بچا رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نے اپنی ریاستی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے ان سے واضح انحراف کیا ہے اور اسے اب عوام پر حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں جن کے جان و مال کی وہ محافظ ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے وزیراعظم پر جو سوال اٹھ رہے ہیں انہیں کسی طور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کے خلاف بیرونی دشمنوں کی کھلم کھلا کارروائیوں، اقدامات اور بیانات کے علاوہ ان قوتوں سے وزیراعظم کے رابطوں کے بارے میں ان کی خاموشی نہ صرف معنی خیز ہے بلکہ اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اگر اپوزیشن نے ان حالات میں بھی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہ کیا اور مشترکہ جدوجہد نہ کی تو یہ نہ صرف ہمارے قومی و ملکی مفادات کے منافی ہو گا بلکہ اس سے ان لوگوں کے اقتدار کو طول ملے گا جن کے کردار پر مسلسل انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *