Thursday , March 23 2023
Breaking News
Home / Featured / حکمرانوں نے ہمارے فلاحی ٹرسٹ میں یتیموں، بیواؤں کو بھی انتقام کا نشانہ بنا لیا: چودھری شجاعت حسین

حکمرانوں نے ہمارے فلاحی ٹرسٹ میں یتیموں، بیواؤں کو بھی انتقام کا نشانہ بنا لیا: چودھری شجاعت حسین

لاہور میں بے سہارا خواتین، بچوں اور مسکینوں کی مفت رہائش و تعلیم کے مرکز ’’الجنت ٹرسٹ‘‘ کو گرانے کیلئے ہلہ بول دیا، بے سہاروں سے سہارا چھیننے والے اللہ سے ڈریں

چودھری شجاعت حسین کی والدہ کی خواہش پر ان کی ہمشیرہ کا قائم کردہ ٹرسٹ 15سال سے مفت رہائش اور تعلیم فراہم کر رہا ہے: متاثرین

لاہور(20ستمبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اس بات کی شدید مذمت کی ہے کہ مرحومہ والدہ کی خواہش پر ان کی بہن کے بنائے ہوئے فلاحی ادارہ ’’الجنت ٹرسٹ‘‘ کو پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ یہ یتیموں، غریبوں، بے سہاروں کی مدد کرنے والا غیرسیاسی ادارہ ہے جو پندرہ سال سے لاہور میں فری رہائشی و تعلیمی مرکز چلا رہا ہے اور کینسر کے مریضوں کو بھی مفت علاج اور رہائش کی سہولتیں فراہم کر ہا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ حمزہ شہباز اور شہبازشریف کے زیر کنٹرول ایل ڈی اے کے عملہ نے بلڈوزر لے کر ٹرسٹ کی بلڈنگز کو مسمار کرنے کا کام شروع کیا تو وہاں موجود بیواؤں، یتیم بچوں اور غریبوں کی بڑی تعداد بلڈوزر کے آگے بیٹھ گئی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ شرافت اور بدمعاشی کی بھی کوئی حدود ہوتی ہیں، انہوں نے تو بدمعاشی کی کوئی حدیں نہیں چھوڑیں اور 15سال سے اس ٹرسٹ میں مقیم بیواؤں، یتیموں اور ٹرسٹ کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والوں سے سب کچھ چھینا جا رہا ہے جبکہ یہ کتنی ہی بچیوں کی کفالت بھی کر رہا ہے۔ دریں اثناء الجنت ٹرسٹ کے متاثرین نے جھولیاں اٹھائے حکومت کو بددعائیں دیتے اور روتے ہوئے حکومتی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ نے یتیموں، بیواؤں، مسکینوں اور ان کے بچوں کیلئے چھت بنا کر دی، مفت تعلیم کا انتظام کیا لیکن انتقام سے بھری پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کے ذریعہ سے اسے گرانا شروع کر دیا حالانکہ اس میں کوئی سیاسی عمل دخل نہیں، وزیراعلیٰ یہاں بیواؤں اور بے سہارا لوگوں سے مفت رہائش اور بے سہارا بچوں، بچیوں سے مفت تعلیم کا مرکز چھین رہے ہیں، 15سال سے یہ ادارہ چل رہا ہے، وزیراعلیٰ کو بے سہارا اور یتیموں کی آواز سنائی نہیں دیتی لیکن اللہ کے یہاں ان کی بہت شنوائی ہے، فرعونیت سے بھرپور حکمران اللہ کو جان دینا بھول گئے ہیں اور نہ ہی ان میں خدا کا خوف ہے اسی لیے یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کو ٹرسٹ کے سہارے سے محروم کر رہے ہیں۔ الجنت ٹرسٹ سکول کی پرنسپل مسز اقبال گل نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ اس ٹرسٹ کی بانی ہیں اس لیے حکمران اسے سیاست کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایل ڈی اے کے اہلکاروں نے ایسے دھاوا بولا جیسے یہاں پر دہشت گرد ہوں، ٹرسٹ نے کبھی یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور بے سہاروں کو احساس محرومی نہیں ہونے دیا، ٹرسٹ کی بانی ہر عید اور دن تہوار پر بچوں کیلئے ذاتی طور پر نئے کپڑے دیتی ہیں، ایل ڈی اے والے دوبارہ آئے تو بچوں سمیت ہم ان کی گاڑیوں کے آگے لیٹ جائیں گے۔

photo-al-jannat-01-sep20-16

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *