Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / ہم نے عوام کو اختیارات اور صحت و تعلیم کی فری سہولتیں دیں: چودھری پرویزالٰہی

ہم نے عوام کو اختیارات اور صحت و تعلیم کی فری سہولتیں دیں: چودھری پرویزالٰہی

کسان بھی ہمارے دور کی مثالی مراعات یاد کرتے ہیں: ملک زین سابق تحصیل ناظم اوکاڑہ کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر گفتگو

لاہور(02اکتوبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر سابق تحصیل نائب ناظم اوکاڑہ ملک محمد زین نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا، سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ملک حق نواز، ذوالفقار پپن اور یوتھ ونگ اوکاڑہ کے صدر محمد شاہد بیگ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوامی جماعت ہے، ہماری سیاست کا مقصد و محور عوام کی خدمت اور بھلائی ہے، ہم نے اپنی حکومت کے دور میں عوام کو ان کے حقوق اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعہ نچلی سطح پر زیادہ سے زیادہ اختیارات دئیے اور بلاامتیاز صحت و تعلیم کی بہترین سہولتیں مفت فراہم کیں، ہماری حکومت نے کسانوں کو بھی ایسی مراعات دیں کہ آج سب ہمارے دور کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام کو مسائل و مشکلات، مہنگائی، جرائم میں اضافہ اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو زیادہ سے زیادہ فنڈز کی فراہمی کے ذریعہ صوبہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے جبکہ ہماری صوبائی حکومت نے ’شوباز‘ منصوبوں کی بجائے عوامی فلاح و بہبود کے ایسے تاریخی کام کیے جن سے غریب اور عام آدمی اور ان کے بچوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا۔

photo-cpe-01-oct02-16

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *