Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے سینیٹ میں تحریک جمع کروا دی

پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے سینیٹ میں تحریک جمع کروا دی

لاہور(10اکتوبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے اس کے خلاف سینیٹ میں تحریک جمع کروا دی ہے۔ سینیٹر کامل علی آغا کی پیش کردہ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ تمام قومی پریس نے وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ کی خبر شائع کی ہے، چونکہ یہ نہایت اہم عوامی مسئلہ ہے اس لیے سینیٹ میں اسے زیربحث لایا جائے۔ دریں اثناء سینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے دور میں اشیائے خور و نوش سمیت روزمرہ استعمال کی تمام چیزوں کی قیمتوں اور یوٹیلیٹی بلوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس سے عام اور غریب آدمی سخت پریشان ہے، اب وفاقی حکومت کا یہ اقدام عوامی مسائل میں مزید اضافہ کا موجب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر یہ ہے کہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت انہیں سہولتیں فراہم کرے۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *