حکمران بھارت اور دیگر ملکوں کو بے نقاب کریں
October 25, 2016
Featured, News, Urdu News
651 Views
چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار
لاہور(25اکتوبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی پر رنج و غم اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس قومی سانحہ کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو حکمرانوں کے مذمتی بیانات کی نہیں بلکہ دہشت گردی کے ان واقعات کے پس پردہ کارفرما بھارت اور دیگر ملکوں کو بے نقاب کرنے اور ان کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک و قوم کیلئے پاک فوج، پولیس اور تمام سکیورٹی اداروں کی قربانیوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان شہدا کی قربانیاں ہم سے ملک و قوم کے دشمنوں کیخلاف اتحاد و یکجہتی کا تقاضا کرتی ہیں۔
