Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / آئی ٹی ٹاور کا ٹھیکہ ہماری حکومت میں سرکاری چینی کمپنی نے انٹرنیشنل ٹینڈرنگ میں حاصل کیا تھا: چودھری پرویزالٰہی

آئی ٹی ٹاور کا ٹھیکہ ہماری حکومت میں سرکاری چینی کمپنی نے انٹرنیشنل ٹینڈرنگ میں حاصل کیا تھا: چودھری پرویزالٰہی

شہبازشریف نے کام روکا پھر معافی مانگی اور 30کروڑ روپے ہرجانہ دیا جو اُن کی جیب سے وصول کیا جائے

لاہور(26اکتوبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے دور میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کے منصوبہ کی باقاعدہ انٹرنیشنل ٹینڈرنگ ہوئی تھی اور اس کا ٹھیکہ حکومت چین کی کمپنی چائنیز کنسٹرکشن کمپنی کو ملا تھا جس نے اس منصوبہ پر 70فیصد کام مکمل کر لیا تھا لیکن شہبازشریف نے حکومت حاصل کرنے کے بعد اس منصوبہ کو بند کر دیا تو ان کے اس اقدام پر حکومت چین پنجاب حکومت سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھی جس پر شہبازشریف نے معافی مانگی اور 30کروڑ روپے ہرجانہ دے کر آئی ٹی ٹاور کے منصوبہ پر اسی چینی کمپنی سے کام مکمل کرایا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چاہئے تو یہ ہے کہ شہبازشریف کے منصوبہ روکنے پر پنجاب کے سرکاری خزانہ سے جو 30کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا تھا وہ اُن کی جیب سے پورا کیا جائے۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *