حکومت کی ’’جمہوریت‘‘ پھر عیاں ہو گئی: چودھری پرویزالٰہی
October 27, 2016
Featured, News, Urdu News
405 Views
خواتین پر تشدد سے 77ء کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے
حکمران ماڈل ٹاؤن لاہور میں بھی پرامن کارکنوں کے خون کی ہولی کھیل چکے ہیں
لاہور(27اکتوبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پر پولیس اور ایف سی کے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت کی ’’جمہوریت‘‘ عیاں ہو گئی ہے اور خواتین پر تشدد سے 77ء کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، حکمران ایسے ہتھکنڈوں سے خود ملک میں بداَمنی پھیلا رہے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں نہتی اور پرامن خواتین اور سیاسی کارکنوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ انہیں چادر و چار دیواری کا کوئی احترام نہیں اور ان کیلئے نہ ہی انسانی خون کی کوئی اہمیت ہے یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی کی پرامن خواتین سمیت کارکنوں پر لاٹھیاں برسائیں، تشدد کیا اور انہیں گھسیٹا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور گرفتاریوں سے سیاسی کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، وہ زیادہ جوش و جذبہ سے باہر نکلیں گے اور حکومتی ہتھکنڈوں سے ان کا راستہ نہیں روکا جا سکے گا۔
