Friday , May 20 2022
Breaking News
Home / Featured / ابھی وقت ہے حکمران ہوش کریں، کتنی گرفتاریاں کر لیں گے: چودھری پرویزالٰہی

ابھی وقت ہے حکمران ہوش کریں، کتنی گرفتاریاں کر لیں گے: چودھری پرویزالٰہی

اپوزیشن جماعتیں اسے تماشہ نہ سمجھیں، حکومتی عزائم سامنے آ گئے، قومی سلامتی اور اداروں کے تحفظ کیلئے آگے بڑھیں

اسلام آباد/لاہور(28اکتوبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں باالخصوص خواتین کو صرف احتجاج سے روکنے کیلئے تشدد کا نشانہ بناتے اور بلاامتیاز گرفتاریاں کرنے والے حکمرانوں کیلئے ابھی وقت ہے کہ وہ ہوش کریں، وہ کب تک اور کتنے لوگ گرفتار کر لیں گے۔ وہ اسلام آباد میں راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے منتخب نمائندوں، ضلعی و تحصیل سطح کے عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ محمد بشارت راجہ، میجر (ر) طاہر صادق اور حافظ عمار یاسر نے بھی پرجوش حاضرین سے خطاب کیا۔ حاضرین نے نعروں اور نہایت جذباتی انداز میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرفتاریوں اور جیلوں سے نہیں ڈرتے، وہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکن ہیں اور مادر وطن کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں آئے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کے جذبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غیرجمہوری اور پرتشدد کارروائیوں کو اپوزیشن جماعتیں تماشہ نہ سمجھیں ان کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور قومی اداروں کے تحفظ کیلئے آگے بڑھیں اور 2نومبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیلیں اور گرفتاریاں بھگت چکے ہیں، یہ ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے۔

photo-cpe-01-oct28-16-urdu

urdu-download

Check Also

Hamza Shahbaz himself does not want a cabinet in Punjab: Moonis Elahi

Hamza Shahbaz is such a fowl who wants to sit on all the eggs but …

Leave a Reply

Your email address will not be published.