Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈے بھی حکمرانوں کو کلاشنکوفیں لگ رہی ہیں: چودھری ظہیرالدین

پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈے بھی حکمرانوں کو کلاشنکوفیں لگ رہی ہیں: چودھری ظہیرالدین

ٹرک پکڑے جانے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، پارٹی پرچم اور چھڑیاں مختلف اضلاع سے پارٹی رہنما اسلام آباد بھیج رہے ہیں

لاہور(30اکتوبر2016) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے پرچم اور ان کے نیچے لگائی گئی چھڑیاں بھی حکمرانوں کو کلاشنکوفیں اور بندوقیں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو ٹرک پکڑا جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ مضحکہ خیز ہے دراصل یہ پارٹی پرچم ہیں جو مختلف اضلاع کے رہنماؤں اور عہدیداروں کی جانب سے دھرنے میں شرکت کرنے والے کارکنوں کیلئے اسلام آباد دفتر کو بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل قصور میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ میں جو ن لیگ کے پرچم نظر آ رہے تھے کیا وہ چھڑیوں کے بغیر لہرائے جا رہے تھے جو انہیں ہمارے پارٹی پرچم اور ان کے نیچے لگائی جانے والی چھڑیوں پر اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو اس طرح توڑ مروڑ کر پیش کرنا افسوسناک ہے اور ایسے ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

urdu-download

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *