Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام جماعتیں جدوجہد کیلئے نکلیں، عمران خان کے گھر کا محاصرہ قابل مذمت ہے: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام جماعتیں جدوجہد کیلئے نکلیں، عمران خان کے گھر کا محاصرہ قابل مذمت ہے: چودھری پرویزالٰہی

ہمارے ایم این اے طارق بشیر چیمہ کے گھر کا گھیراؤ جاری، ایم پی اے وقاص موکل اور 8سو سے زائد کارکن گرفتار، حکمران عوامی سمندر نہیں روک پائیں گے

نیشنل سکیورٹی کا بریچ پہلی دفعہ ہوا، شہنشاہ کی جاری کردہ خبر وزیر کیسے روک سکتا ہے، ٹرک میں مسلم لیگ کے جھنڈے تھے کلاشنکوف نہیں: مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد/لاہور(31اکتوبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر جدوجہد کیلئے نکلیں، حکمرانوں کو اب جانا ہو گا، عمران خان کے گھر کا محاصرہ قابل مذمت ہے۔ وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹر کامل علی آغا، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، حافظ عمار یاسر، خرم منور منج اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے ایم این اے طارق بشیر چیمہ کے گھر کا گھیراؤ پولیس نے گذشتہ روز سے کر رکھا ہے جبکہ ایم پی اے وقاص موکل سمیت ہمارے آٹھ سو سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے اس کے باوجود حکمران 2نومبر کو عوامی سمندر کو نہیں روک پائیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل سکیورٹی بریچ ہوا، شہنشاہ کی جاری کی ہوئی خبر کو وزیر کیسے روکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ہماری جماعت نے مل کر پاکستان بچانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا ہے، گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈے لیکر آنے والے ٹرک کو پولیس نے روک لیا، اس میں جھنڈے تھے کوئی کلاشنکوف نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کے اندر ہر طرف افراتفری کا عالم ہے، دفعہ 144 کس بات کی لگائی گئی ہے، پنجاب میں تو کوئی جلسہ جلوس نہیں ہو رہا، جدہ جانے سے پہلے یہ حکمران اسی طرح کرتے ہیں، نوازشریف نے پرویزرشید کو فارغ کر کے اپنی کرسی بچانے کی کوشش کی ہے، یہ ایسے ہی ہے کہ قاتل کو چھوڑ دو اور آلہ قتل تلاش کرو، نوازشریف نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، یہ مودی کی زبان بول رہے ہیں، پانامہ لیکس میں جس جس کا نام آیا ان کے سوا سب نے استعفے دے دئیے، کارکن گرفتار کرنے سے اب یہ جدوجہد نہیں رکے گی، ہمارے سینیٹر کامل علی آغا کے گھر انہیں ہراساں کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

photo-cpe-01-oct31-16

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *