Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / فوج کیخلاف خبر پر حکومت انکوائری نہیں رفع دفع کمیٹی بنا رہی ہے: چودھری پرویزالٰہی

فوج کیخلاف خبر پر حکومت انکوائری نہیں رفع دفع کمیٹی بنا رہی ہے: چودھری پرویزالٰہی

یہ قوم اور فوج سے مذاق ہے، وزیراعظم ہاؤس میں سکیورٹی بریچ پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی کیسے آزادانہ انکوائری کر سکتی ہے

ماڈل ٹاؤن میں قتل عام پر حاضر سروس جج کی انکوائری رپورٹ کا حشر قوم دیکھ چکی ہے: طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس

لاہور(06نومبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف خبر پر حکومت انکوائری نہیں رفع دفع کمیٹی بنا رہی ہے۔ طارق بشیر چیمہ ایم این اے کے ہمراہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے قوم اور فوج سے بہت بڑا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ان کی زیرصدارت اجلاس کے سکیورٹی بریچ پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ان کی بنائی ہوئی کمیٹی آزادانہ انکوائری کس طرح کرے گی جبکہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں قتل عام پر لاہور ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کی انکوائری رپورٹ کا حشر پوری قوم دیکھ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ کمیٹی اس انتہائی اہم اور حساس ایشو کو دفن کرنے کی کوشش ہے اور اس کے ایک انتہائی اہم کردار اور گواہ کو حکومت پہلے ہی بیرون ملک روانہ کر چکی ہے جبکہ یہ کمیٹی وزیراعظم ہی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور وہی مزید کوئی کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے، حکومت کے اس اقدام سے اس کے یہ عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں کہ وہ کسی قیمت پر بھی سکیورٹی بریچ کی صاف شفاف انکوائری کرانے پر تیار نہیں اور آہستہ آہستہ اسے ختم کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کیوں نہیں کرتے، قومی اداروں سے مذاق بند کیا جائے اگر پرویزرشید بے قصور ہیں تو انہیں ہٹایا کیوں گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی بریچ پوری قوم کیلئے نہایت تشویشناک ہے اس میں ملوث تمام لوگوں کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے۔

photo-cpe-01-nov06-16

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *