دفاع وطن کیلئے عوام اور فوج متحد ہیں

چودھری پرویزالٰہی کا شہید فوجیوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی

لاہور(14نومبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم مادرِوطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور فوجی افسروں و جوانوں کی قربانیوں کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی اطلاعات باعث اطمینان ہیں لیکن بزدل مودی حکومت کو ایسی حرکتوں سے روکنے کیلئے پاکستان کو مؤثر اور منہ توڑ اقدامات کرنا ہوں گے، دشمن اس قسم کی کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا اور ہمارے بہادر عوام اور مسلح افواج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنا دیں گی۔

urdu-download

Share