چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت
November 14, 2016
Featured, News, Urdu News
475 Views
لاہور(14نومبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پہچان اور مخلص نظریاتی کارکن اور اچھے انسان تھے۔ اللہ کریم ان کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
