Tuesday , May 30 2023
Breaking News
Home / Featured / آرمی چیف کی ذات پاکستان اور برادری پاک افواج ہیں: چودھری شجاعت حسین

آرمی چیف کی ذات پاکستان اور برادری پاک افواج ہیں: چودھری شجاعت حسین

قطری شہزادہ پاکستان نہیں آئے گا، ملک کی سمت درست نہیں اللہ کرے صحیح سمت چلے، جہانگیر بدر قومی سرمایہ تھے: میڈیا سے گفتگو

میرے والد اکثر کہتے تھے کہ وہ بینظیر کے علاوہ صرف چودھری شجاعت حسین کو سیاستدان مانتے ہیں جو ملکی مفاد سوچتے ہیں: علی بدر

لاہور(27نومبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی کوئی ذات برادری نہیں ہوتی، ان کی ذات پاکستان اور برادری افواج پاکستان ہیں، پاکستان درست سمت میں نہیں چل رہا، اللہ کرے یہ صحیح سمت چلے، جہانگیر بدر منجھے و سلجھے ہوئے سیاستدان اور ملک و قوم کا سرمایہ تھے۔ وہ ان کی رہائش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ ایم این اے، ایس ایم ظفر، سالک حسین اور علی بدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب کی سپریم کورٹ پر نظریں ہیں اس کا فیصلہ سب کو قبول ہو گا، قطری شہزادہ پاکستان نہیں آئے گا اگر آیا تو گواہی دینے کیلئے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت پیپلزپارٹی کے پاس محترمہ بینظیر بھٹو کا متبادل ہے۔ اس سوال پر کہ نئے آرمی چیف کا تعلق آپ کی جاٹ برادری سے ہے تو انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کیلئے ایسی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں، ان کیلئے سب کچھ پاکستان اور پاکستانی افواج ہیں۔ انہوں نے جہانگیر بدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الگ جماعت ہونے کے باوجود میرا نہایت احترام کرتے اور میٹنگز میں مجھے آگے رکھتے تھے، دورۂ افغانستان میں وہ ہمارے ہم سفر تھے، ہمارے گہرے دوستانہ تعلقات تھے، ان کی علم و عبد سے وابستگی تھی، صوفیائے کرام کا بہت علم تھا، بلھے شاہ کا کلام سناتے اور مطلب و مفہوم سے بھی آگاہ کرتے، وہ بینظیر بھٹو کے نہایت قریب اور قابل اعتماد ساتھی تھے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پہچان بھی تھے۔ جہانگیر بدر کے صاحبزادے علی بدر نے چودھری شجاعت حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اکثر کہتے تھے کہ بینظیر بھٹو کے علاوہ اگر میں کسی کو سیاستدان مانتا ہوں تو وہ چودھری شجاعت حسین ہیں جو ذاتی مفاد نہیں بلکہ ملکی مفاد کے بارے میں سوچتے ہیں۔

photo-csh-01-nov27-16

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *