Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں: چودھری شجاعت حسین

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں: چودھری شجاعت حسین

مودی کو منہ توڑ جواب دینے کی بجائے نوازشریف بیرون ممالک سیر سپاٹے کر رہے ہیں: لارڈ نذیر احمد کی ملاقات میں گفتگو

لاہور(28نومبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے برٹش ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر شافع حسین، عمران چودھری اور میاں قمر زمان بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیری عوام کے دل بھی پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے لندن میں کشمیر کاز کیلئے خدمات پر لارڈ نذیر احمد کی تعریف کی۔ لارڈ نذیر احمد نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کشمیر کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بجائے وزیراعظم بیرون ملک سیر سپاٹے کر رہے ہیں، نوازشریف کو چاہئے تھا کہ بھارتی گولہ باری سے ہمارے جو پاکستانی بھائی شہید ہوئے ہیں ان کے اہل خانہ سے ملتے، ان کی حوصلہ افزائی کرتے، مجھے لگتا ہے کہ حکمران کشمیر کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں کہ بھارت سے کھل کر بات کر سکیں۔

photo-csh-01-nov28-16

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *