Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / نمائشی سکیمیں نہیں بنائیں، ہمارے 1122جیسے منصوبوں سے عوام ہمیشہ فائدہ اٹھائیں گے: چودھری پرویزالٰہی

نمائشی سکیمیں نہیں بنائیں، ہمارے 1122جیسے منصوبوں سے عوام ہمیشہ فائدہ اٹھائیں گے: چودھری پرویزالٰہی

تعلیم، صحت، امن عامہ کی طرح قیدیوں کیلئے بھی انقلابی کام کیے: تحریک انصاف لیبر ونگ پنجاب کے صدر اور سوشل میڈیا گروپ کی شمولیت پر گفتگو

لاہور(03دسمبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی لیبرونگ پنجاب کے صدر رانا سلیم نیاز اور سوشل میڈیا لاہور کے وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، میاں منیر، سید شاداب ایچ جعفری ایڈووکیٹ، میاں طارق اور میاں عبدالستار بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے نمائشی سکیمیں نہیں بنائیں، ریسکیو 1122 جیسے کامیاب منصوبے دئیے جن سے ہمیشہ عوام کو فائدہ پہنچے گا، پنجاب میں پہلی بار عوامی فلاح کے جو انقلابی کام ہوئے وہ ہماری پارٹی کا کارنامہ ہے، ان فلاحی منصوبوں کو بہتر انداز میں سوشل میڈیا پر پیش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، دوسری پارٹیاں تو دعوے کرتی ہیں کہ ہم یہ کریں گے وہ کریں گے جبکہ ہم تو پہلے سے ایسے کام کر چکے ہیں جن سے غریب اور عام آدمی کو فائدہ پہنچا، ہمیں اگر دوبارہ موقع ملا تو انشاء اللہ پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل ریفارمز پر بھی ہم نے بہت کام کیا، قیدیوں کی خوراک، رہائشی سہولتوں کو بہتر بنایا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ہر قیدی کی ہیلتھ فائل تیار کی۔ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کرنے والوں کے وفد میں شامل عمر ضیا خان، تبریز ارشد، سید خاور، طہٰ ناصر، محمد ارشد نے کہا کہ وہ 17سال سے تحریک انصاف کیلئے کام کر رہے تھے، ہم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت سے معترف ہو کر ان کی جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔

photo-cpe-01-dec03-16

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *