Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مقروض اور عالمی تنہائی کا شکار ہے: چودھری پرویزالٰہی

حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مقروض اور عالمی تنہائی کا شکار ہے: چودھری پرویزالٰہی

ہمارے دور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہر سال کرسمس تقریبات کا اہتمام کیا جاتا تھا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کیلئے وزارت قائم کی

چرچ اور تعلیمی ادارے واپس کیے، خصوصی فنڈز قائم کیے، یوحنا آباد مکینوں کو مالکانہ حقوق دئیے: مسلم لیگ ہاؤس میں تقریب سے خطاب

لاہور(15دسمبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں کرسمس کا کیک کاٹنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں ہر سال وزیراعلیٰ ہاؤس میں کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا تھا، ہم اقلیتوں کے حقوق کو اولیت دیتے ہیں، دوہرے ووٹ کا حق دیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے اقلیتوں کیلئے وزارت قائم کی، چرچوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز قائم اور تعلیمی ادارے واپس کیے، یوحنا آباد کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دئیے، اقلیتوں کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی تنہائی کا شکار ہے، حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے قرضوں کا بوجھ مزید بڑھا دیا ہے، قائداعظم کے منشور کے مطابق ہم عمل پیرا ہیں، ہماری کوئی ذاتی مسلم لیگ نہیں، پنجاب کے اندر عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کر کے ہم نے پنجاب کی عوام پر کوئی احسان نہیں کیا یہ ان کا حق تھا جو دوسری حکومتیں نہیں دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 8سالوں میں شہبازشریف نے 8ناکام سکیمیں دیں جن کا آج نام و نشان مٹ چکا ہے، 1122سروس پنجاب میں اتنی مقبول ہوئی کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں اسے شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ذمہ دار شہری اب یہ جان چکا ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی اور کس نے عوام کو دھوکا دیا۔ اس موقع پر چودھری ظہیرالدین خان، بشپ یعقوب پال، بشپ صادق، اجمل وزیر، انجینئر شہزادالٰہی، میاں منیر، عمر شیخ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

photo-cpe-01-dec15-16

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *