ضلع گجرات میں پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر پولنگ سٹیشنوں پر رینجرز تعینات ہونگے
December 20, 2016
Featured, News, Urdu News
84 Views
موبائل فون لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کر دیں
لاہور (20دسمبر2016) پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع گجرات میں بلدیاتی عہدیداروں کے انتخاب کے موقع پر پولنگ سٹیشنوں پر انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور اس مقصد کیلئے رینجرز کو تعینات کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے مزید ہدایت کی ہے کہ کسی کو موبائل فون پولنگ سٹیشن کے اندر لے جانے کی اجازت نہ دی جائے اور نہ ہی غیر متعلقہ افراد کو پولنگ سٹیشنوں میں داخل ہونے دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو کہا ہے کہ ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
