Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / چیئرمین گجرات کی عزت و شرافت کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دیں: چودھری پرویزالٰہی

چیئرمین گجرات کی عزت و شرافت کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دیں: چودھری پرویزالٰہی

الیکشن رولز کے مطابق ووٹ خراب کرنا یا باہر لانا جرم اور اس پر 6ماہ کی سزا ہے نشاندہی پر قانوناً تلاشی ضروری ہے

لاہور/گجرات(21دسمبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بلدیاتی عہدیداروں کے الیکشن میں چیئرمین گجرات کی عزت و شرافت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر گجرات میں یونین کونسل کے چیئرمینوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق ووٹ کو خراب کرنا یا پولنگ روم سے باہر لانا قانوناً جرم ہے اور پکڑے جانے پر چھ ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ نشان دہی پر ایسے ووٹر کی تلاشی بھی قانونی طور پر لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارتِ اعلیٰ کے دور میں بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کو جو اختیارات اور وسائل فراہم کئے گئے وہ اپنی مثال آپ ہیں، ہم نے حکومت کے علاوہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی اہل گجرات کی جو خدمت کی وہ ایک ریکارڈ ہے، ہمارا رشتہ صرف الیکشن کا نہیں شرافت، خدمت اور دکھ سکھ میں ساتھ کا رشتہ ہے جبکہ پچھلے 9سال میں ن لیگ نے جس طرح گجرات اور اہل گجرات سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا وہ سب کے سامنے ہے، اہل گجرات کیلئے ہمارے نئے منصوبے بند کر دئیے گئے، گجرات یونیورسٹی کے فنڈز روک لیے گئے بلکہ اسے بند کرنے کی کوشش بھی کی گئی، کارڈیالوجی ہسپتال کو اتنے سال چالو نہیں کیا گیا جس کے باعث ہمارے کتنے ہی بھائی اور بہنیں بروقت علاج نہ ہونے سے ان کے انتقامی رویہ کی بھینٹ چڑھ گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاخوف خطر اپنے ووٹ کا استعمال کریں کسی دھونس یا دھاندلی کو خاطر میں نہ لائیں، یہ امر خوش آئند ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے جو انہیں تحفظ دیں گے۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *