سید انور قدوائی کا ہر شعبہ حیات میں احترام تھا

غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا اظہار تعزیت

لاہور(24دسمبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے بزرگ صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم نہ صرف بلند پایہ صحافی اور ادیب تھے بلکہ ایک درد مند دل رکھنے والی شخصیت تھے جنہیں ہر مکتبہ فکر اور شعبہ حیات میں نہایت احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

urdu-download

Share