Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

چودھری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

لاہور(02جنوری2017) آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس، جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کی، میں فیصلہ کیا گیا کہ 21اکتوبر 2016ء کو جنرل کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پارٹی کے وفاق کے تمام عہدیداروں کو نئے سرے سے مقرر کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے پریس ریلیز میں کہا کہ طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو سیاست میں وسیع تجربہ حاصل ہے، وہ صوبائی وزیر زراعت اور ضلع ناظم بہاولپور بھی رہ چکے ہیں جبکہ اب چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کامل علی آغا نے مزید کہا کہ جہاں تک سینیٹر مشاہد حسین سید کا تعلق ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ان کی پارٹی کے ساتھ وابستگی اور خدمات کو سراہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سی پیک منصوبہ جو کسی حکومت یا پارٹی کا منصوبہ نہیں بلکہ نیشنل لیول کا کام ہے، اس میں مصروف ہیں جس پر پارٹی کو فخر ہے کہ وہ نیشنل کاز کیلئے اپنی صلاحیتیں اجاگر کر رہے ہیں۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *