چودھری پرویزالٰہی سے ملتان بار کے عہدیداروں اور سینئر وکلا کی ملاقات
January 2, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
630 Views
لاہور(02جنوری2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملتان ڈسٹرکٹ بار عہدیداروں اور ملتان ہائیکورٹ بار کے سینئر وکلا نے چودھری ذوالفقار سندھو کی قیادت میں ملاقات کی جن میں صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان عظیم الحسن، عمران خاکوانی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان وسیم ممتاز، حافظ اللہ دتہ، سابق صدر ہائیکورٹ بار اطہر شاہ بخاری بھی شامل تھے۔ وکلا رہنماؤں نے اس امر پر چودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ وکلا برادری کیلئے جو کام کیے ان کی مثال نہیں ملتی، فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے پراسکیوشن کا محکمہ بنایا، وکلا کیلئے ہاؤسنگ سکیمیں بنائیں، ہسپتالوں میں فری علاج کی سہولت فراہم کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پچھلے 9سال میں موجودہ حکمرانوں نے وکلا برادری کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو وکلا برادری کیلئے مزید مثالی کام کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ پنجاب کے صدر عالمگیر ایڈووکیٹ اور نادر دوگل بھی موجود تھے۔

