Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی بھانجی کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور حکام کی شرکت

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی بھانجی کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور حکام کی شرکت

جیدہ خالد خاں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک، گورمانی ہاؤس گلبرگ میں آج دو بجے قرآن خوانی ہو گی

لاہور(08جنوری2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی کی بھانجی اور چودھری جاوید چٹھہ کی صاحبزادی سابق گورنر مشتاق گورمانی کے بھانجے خالد خاں کی اہلیہ جیدہ خالد خاں کی نماز جنازہ گورمانی ہاؤس لاہور میں ادا کی گئی اور انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قرآن خوانی پیر 9جنوری کو دوپہر 2 بجے گورمانی ہاؤس 44جی، مین گلبرگ بالمقابل ہوم اکنامکس کالج میں ہی ہو گی۔ نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات، سینئر حکام اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین، چودھری جاوید چٹھہ، فراست علی چٹھہ، مونس الٰہی، مشاہد حسین سید، حامد ناصر چٹھہ، سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ، زین الٰہی، سید دلاور عباس، میجر (ر) طاہر صادق، گل حمید روکھڑی، ساجد حسین چٹھہ، چودھری گلزار، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین، کامران چٹھہ، شافع حسین، راسخ الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی، محمد الٰہی، کرم الٰہی، میاں عمران مسعود، سردار آصف نکئی، احمد فاران خان، میاں ضیغم، امتیاز رانجھا، یوسف نسیم کھوکھر، ڈاکٹر اے آر خالد، خسرو پرویز، سہیل اشرف تارڑ، جی ایم سکندر، کامران رسول، عمر چیمہ، اکمل چیمہ، میاں شہزاد طفیل، عباس گوندل، چودھری ارشد، سید رضا علی گیلانی اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔

photo-csh-01-jan08-17

photo-csh-02-jan08-17

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *