چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی کی بھانجی کی رسم قل میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت
January 9, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
494 Views
بیٹیاں اور بہوئیں سانجھی ہوتی ہیں ان کا احترام لازم ہے: مولانا نعیم بٹ کا چودھری شجاعت حسین کے بیان پر خراج تحسین
لاہور(09جنوری2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی کی بھانجی، چودھری جاوید چٹھہ کی صاحبزادی اور سابق گورنر مشتاق گورمانی کے بھانجے خالد خاں کی اہلیہ جیدہ خالد خاں کی رسم قل گورمانی ہاؤس گلبرگ میں ادا کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتی کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور سرکاری افسروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا نعیم بٹ نے دعا کروائی۔ قبل ازیں آخرت کے موضوع پر اپنے خطاب میں انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے ایک بیان پر خراج تحسین پیش کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بیٹیاں اور بہوئیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں لہٰذا ان کا احترام لازم ہے اور ان کی کردار کشی نہ کی جائے۔ مولانا نے کہا کہ اسلام ہمیں یہی درس دیتا ہے۔ دعا میں چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین، میجر (ر) طاہر صادق، ریاض اصغر چودھری، مونس الٰہی، ایس ایم ظفر، ڈاکٹر خالد رانجھا، حامد ناصر چٹھہ، پرویزملک، نجف عباس سیال، عمر فراز چیمہ، میاں مصباح الرحمن، عامر سلطان چیمہ، وقاص موکل، سردار آصف نکئی، میاں مقصود احمد، خرم نواز گنڈاپور، رانا خالد، چودھری گلزار، شافع حسین، راسخ الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی، منتہٰی اشرف، طارق سندھو، عاصم نواز چیمہ، ڈاکٹر اے آر خالد، بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ، میاں منیر، یوسف احد ملک، میاں افضل حیات، اصغر گوندل، غلام حسین، میاں شہزاد طفیل، عباس گوندل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔

