مولانا شیخ سلیم اللہ خان ہمارے بڑے محسن تھے، ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

لاہور(15جنوری2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان، استاد العلما و المشائخ حضرت مولانا شیخ سلیم اللہ خان رحمہم اللہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ہمارے بڑے محسن رہے ہیں، ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کا انتقال عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے، ان کا خلا کبھی پر نہیں ہو گا۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ ان کی دینی مساعی کو قبولیت سے سرفراز فرمائے اور فیض لیل و نہار جاری و ساری رکھے، رب کریم جنت الفردوس میں ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے پسماندگان اور دنیا بھر میں ان کے ہزاروں شاگردوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

urdu-download

Share