چودھری پرویزالٰہی آج راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے
January 21, 2017
Featured, News, Urdu News
554 Views
لاہور(21جنوری2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور دیگر مسلم لیگی رہنما 22 جنوری اتوار کو راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ یہ کنونشن دھمیال فارم ہاؤس، گلشن اقبال، دھمیال روڈ پر سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گا۔
