اپوزیشن اتحاد ملکی و عالمی حالات کا تقاضا ہے: چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کی پرویزمشرف سے ملاقات
February 5, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
552 Views
دبئی میں ملاقات کے دوران پاکستان کے داخلی و سیاسی معاملات اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی
لاہور/دبئی(05فروری2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی نے سابق صدر مملکت پرویزمشرف سے دبئی میں ملاقات کی۔ مسلم لیگی قائدین نے پرویزمشرف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے داخلی اور سیاسی معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی جبکہ خطہ سمیت عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہونا چاہئے کیونکہ اس وقت نہ صرف ملکی بلکہ عالمی حالات بھی اس بات کے متقاضی ہیں کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔ سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ان کا دل پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے اور وہ جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

