Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / فاٹا کو خیبرپختونخواہ کا حصہ بنایا جائے، فاٹا کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کا وقت آ چکا ہے: چودھری شجاعت حسین

فاٹا کو خیبرپختونخواہ کا حصہ بنایا جائے، فاٹا کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کا وقت آ چکا ہے: چودھری شجاعت حسین

فاٹا کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں، انہیں دیگر پاکستانیوں کی طرح بنیادی حقوق دئیے جائیں: اجمل وزیر خان کی ملاقات

لاہور/اسلام آباد(09فروری2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اجمل خان وزیر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے تنظیمی امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ فاٹا ایک عرصے سے بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس سے پہلے فاٹا کی منفرد حیثیت کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا اور اس معاملے کو سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جب وہ وزیراعظم بنے تھے تو حلف اٹھانے کے تین دن بعد ہی فاٹا اصلاحات پر میٹنگ بلائی تھی جس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے حصہ لیا تھا۔ اس اجلاس میں دیگر متعلقہ اداروں نے بھی شرکت کی تھی اور اس میں طے کیا گیا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا، اس کیلئے ایک لائحہ عمل کی بھی منظوری دی گئی تھی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ فاٹا کے بارے میں قومی اتفاق رائے ہو چکا ہے اس لیے فاٹا کو خیبرپختونخواہ کا حصہ بنایا جائے تاکہ فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام پاکستانی شہری ہیں اور ان کو دیگر پاکستانیوں کی طرح مساوی حقوق دئیے جائیں۔

Photo CSH 01 {Feb09-17}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *