Tuesday , May 30 2023
Breaking News
Home / Featured / ملک و قوم کیلئے فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں: چودھری پرویزالٰہی کی زاہد گوندل کی فیملی سے گاؤں سندھا میں تعزیت

ملک و قوم کیلئے فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں: چودھری پرویزالٰہی کی زاہد گوندل کی فیملی سے گاؤں سندھا میں تعزیت

شہدا کے خون کا تقاضا ہے کہ بے رحم مجرموں کیخلاف پنجاب میں رینجرز کے ذریعہ بلاامتیاز اپریشن کر کے ان کے پشت پناہ بھی پکڑے جائیں

لاہور(19فروری2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس سمیت تمام فورسز نے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں اور افسروں نے جس طرح مادرِوطن اور ہر پاکستانی کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ وہ مال روڈ لاہور پر شہید ہونیوالے ایس ایس پی زاہد گوندل کے گاؤں سندھا ضلع منڈی بہاؤالدین میں ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ضیغم گوندل اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے غمزدہ خاندان کے حوصلہ و عزم کی تعریف کی اور کہا کہ شہید زاہد گوندل کا ہر حلقہ میں نہایت عزت و احترام تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز اپریشن روکنے سے مجرموں کو تحفظ ملا اور وہ محفوظ پناہ گاہوں کے ذریعہ اپنی عوام دشمن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا تقاضا ہے کہ پنجاب میں نہ صرف بے رحم مجرموں کی پناہ گاہیں ختم کی جائیں بلکہ ان کے پشت پناہوں کو بھی پکڑا جائے جو اپنی انتخابی ضروریات کیلئے انہیں تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا صرف کراچی طرز کے رینجرز اپریشن کے ذریعہ ہی ممکن ہے جو بلاامتیاز ہو اور اس میں کسی کی سیاسی وابستگی اور حمایت کی پروا نہ کی جائے۔

Photo CPE 01 {Feb-19-17}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *