Tuesday , May 30 2023
Breaking News
Home / Featured / بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہسپتال خادم اعلیٰ سے اپنی محرومی کا سبب پوچھتے ہیں: ڈاکٹر زین علی

بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہسپتال خادم اعلیٰ سے اپنی محرومی کا سبب پوچھتے ہیں: ڈاکٹر زین علی

ہسپتالوں میں ادویات، وینٹی لیٹر، بیڈز کی کمی، طبعی سہولتوں کے فقدان کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے: وائٹ پیپر

لاہور (21فروری 2017) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر زین علی نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چارسدہ کی مذمت کرتے ہیں اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے بڑے حادثے کو روکا۔ پنجاب بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، خادم اعلیٰ کو عوام کے جان و مال کی کوئی پروا نہیں، پنجاب کا ہر شعبہ اپنی محرومی کا رونا رو رہا ہے، چلڈرن ہسپتال ملتان اور کارڈیالوجی ہسپتال کی توسیع کا منصوبہ پرویزالٰہی دور میں شروع ہوا جو ابھی تو جوں کا توں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 115خواتین سہولیات کی کمی کے باعث ہلاک ہوئیں، چلڈرن ہسپتال میں 11 سے 15 ہزار بچے دل کے مریض رجسٹرڈ ہیں جن کی عمر 4 سے 6 سال تک ہے مگر انہیں سرجری کا ٹائم نہیں دیا جا رہا، اس وقت ٹی بی کے 34لاکھ مریض اور ہیپاٹائٹس کے 70لاکھ مریض ہیں جن میں 5 لاکھ سالانہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2450ہیلتھ کیئر سنٹر ہیں، 50فیصد سے زائد سنٹر میں وینٹی لیٹر نہیں اور نہ ہی ڈاکٹرز موجود ہیں، سی ٹی سکین، ایم آئی آر کی مشینں نہیں اور خادم اعلیٰ دعوی کرتے ہیں کہ صحت کے شعبہ میں سب اچھا ہے، ہسپتالوں میں مریض زمین پر مر رہے ہیں، گوجرانوالہ کی ایک کروڑ کی آبادی میں 4ہزار سے زائد افراد دل کی تکلیف کی وجہ سے مر چکے ہیں، عوام کو معیاری دوائیاں اور صحت کی سہولیات کی ضرورت ہے جبکہ خادم اعلیٰ میٹرو ٹرین چلا رہے ہیں، اخبارات ٹی وی اشتہارت کی حد تک تو سب اچھا ہے مگر عملی طور پر پنجاب حکومت کی کارکردگی صفر ہے، 1122 جیسا ایک ادارہ ہی بنا کر دکھا دیں۔

Photo PML 01 {Feb-21-17}

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *