چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات
February 23, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
357 Views
دونوں ملکوں کے تعلقات، تجارت اور پاکستانی تارکین وطن کے بارے میں تبادلہ خیال
لاہور/اسلام آباد(23فروری2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر ڈونگ۔گو سوہ (Dong-gu Suh) نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، تجارت اور دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال پر بات چیت کی۔ مسلم لیگی قائدین نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ کوریا پاکستانی تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کے علاوہ مزید پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔

