چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملتان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
March 2, 2017
Featured, News, Urdu News
480 Views
لاہور(02مارچ2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے ملتان پریس کلب کے نومنتخب صدر شکیل انجم، جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے ارکان نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے نومنتخب تنظیم نہایت اعتماد کے ساتھ صحافیوں کے مسائل حل کرے گی۔
