Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / حکمرانوں نے ایٹمی پاکستان پر ناقابل برداشت قرضوں کا بوجھ ڈال دیا: محمد بشارت راجہ

حکمرانوں نے ایٹمی پاکستان پر ناقابل برداشت قرضوں کا بوجھ ڈال دیا: محمد بشارت راجہ

ترقی کیلئے معاشی و معاشرتی انصاف ضروری ہے: مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیراہتمام استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب

لاہور(06مارچ2017) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ سابق صوبائی وزیر قانون نے کہا ہے کہ پاکستان جن مقاصد کیلئے معرض وجود میں آیا تھا وہ آج تک پورے نہیں کیے، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اور علاج کیلئے دربدر ہیں، بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو وینٹی لیٹر دستیاب نہیں، راولپنڈی جیسے بڑے شہر میں صرف 7وینٹی لیٹر دستیاب ہیں جو عوام سے مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کے معاشی حالات انتہائی دگرگوں ہیں، حکمرانوں نے ملک پر ناقابل برداشت قرضوں کا بوجھ ڈال دیا ہے، حکمرانوں کے نومولود بچے بھی اربوں کے کاروبار کے مالک ہیں جبکہ سیالکوٹ جیسے صنعتی شہر کے بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی و معاشرتی انصاف مہیا ہو تو قومیں ترقی کرتی ہیں لیکن صرف ایک خاندان ترقی کر رہا ہے اور پورا ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام سیالکوٹ میں استحکام پاکستان کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ کنونشن سے چودھری مقصود سلہریا صدر پاکستان مسلم لیگ ضلع سیالکوٹ، ذوالفقار پپن صدر یوتھ ونگ پنجاب، صدف بٹ آرگنائزر، ڈاکٹر شہزاد صدر یوتھ ونگ سیالکوٹ نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں چودھری سلیم بریار، باؤ رضوان، انصر بریار، ذوالفقار گھمن، حق نواز بھلی، شیخ عمر، عرفان احسان، رانا استخار، انعام الحق و دیگر عہدیداروں و کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ مقصود سہلریا نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور اس کی قدر و اہمیت ان لوگوں سے پوچھیں جنہوں نے اپنے بیٹے قربان کیے، یہ بات ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے کہ ڈاکٹر مریضوں کا ہسپتال میں علاج کرنے کی بجائے سڑکوں پر اور ٹیچر بچوں کو پڑھانے کی بجائے روزگار کے تحفظ کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، مائیں غربت کے باعث نہروں میں بچوں کو پھینک رہی ہیں، کتنے شرم کی بات ہے کہ ہم ایک بڑی سٹیل مل بھی نہیں چلا سکتے۔

urdu-download

Photo PML 01 {Mar06-17}

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *