Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی کی بھارتی مشرقی پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

چودھری پرویزالٰہی کی بھارتی مشرقی پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

بھارتی عوام آپ کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کا چودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر اور دورہ کی دعوت

لاہور(13مارچ2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے حالیہ ریاستی انتخابات میں بھارتی مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر ٹیلیفون کر کے مبارکباد پیش کی ہے۔ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے چودھری پرویزالٰہی سے دلی طور پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پنجاب کے عوام آج بھی آپ کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، آپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں یاتریوں کو مثالی سہولتیں فراہم کی گئیں اور واہگہ ننکانہ ہائی وے تعمیر کی گئی جس کی افتتاحی تقریب میں اپنی ماں دھرتی کی مٹی لے کر میں نے بھی شرکت کی تھی، ہم نے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کیلئے کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مشرقی پنجاب میں 10سال بعد کانگریس کی شاندار فتح کے بعد انہیں وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے اور وہ 16مارچ کو اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو دورہ کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی اور مناسب وقت پر ان کی شاندار مہمان نوازی سے ایک بار پھر لطف اندوز ہونے کا وعدہ کیا۔

urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *