Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / توہین رسالتﷺ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے: پاکستان مسلم لیگ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

توہین رسالتﷺ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے: پاکستان مسلم لیگ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

ارکان اسمبلی کے مشکور ہیں، قرارداد چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ہدایت پر پیش کی: وقاص موکل کی عامر سلطان چیمہ، ڈاکٹر محمد افضل اور خدیجہ عمر کے ہمراہ گفتگو

لاہور(11مارچ2017) پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کیلئے پیش کردہ قرارداد منظو ر کر لی گئی۔ یہ قرارداد پارٹی قائدین چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ہدایت پر پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل، عامر سلطان چیمہ، ڈاکٹر محمد افضل اور خدیجہ عمر فاروقی نے پیش کی تھی۔ سردار وقاص حسن موکل نے اپنے ساتھی ارکان کے ہمراہ بعد ازاں اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت رسول کریم ﷺ اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزماں ﷺ اور مقدس ہستیوں کیلئے ہم سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، ہماری پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں توہین رسالت ﷺ کے مرتکب افراد کے خلاف پیش کردہ قرارداد پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس چلانے والے اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بطور مسلمان ہمارے لیے توہین رسالتﷺ کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں، پنجاب حکومت وفاقی حکومت سے دوبارہ مطالبہ کرے کہ تمام سوشل میڈیا کے قابل اعتراض پیج، فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹس فوری بلاک کیے جائیں اور یہ بھی دیکھا جائے کہ وہ کون سے ذرائع ہیں جہاں سے ان کو ہوسٹ کیا جا رہا ہے اور ان کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا جائے۔ انہوں نے قرارداد کی حمایت کرنے پر اپوزیشن اور دیگر ارکان سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کو جلد از جلد سخت سے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

Photo PML 01 {Mar14-17}

urdu-download

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *