مرحوم نہایت زندہ دل اور ہنس مکھ شخصیت تھے
لاہور(29مارچ2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور سالک حسین نے زک آئل اینڈ لبریکیشن کے باسط حسن کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر مرحوم کے والد شوکت حسن اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ باسط حسن نہایت زندہ دل اور ہنس مکھ شخصیت کے حامل تھے، ہم جب بھی ان سے ملے انہیں مسکراتے ہوئے پایا، مرحوم نے کم وقت میں بڑا نام کمایا، ان کا انتقال دوستوں کیلئے بھی بڑے صدمے کا باعث ہے۔